ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آموں کی آن لائن خریداری کیلئے انتظام: سدرامیا

آموں کی آن لائن خریداری کیلئے انتظام: سدرامیا

Tue, 31 May 2016 22:04:18  SO Admin   ایس او نیوز /عبدالحلیم منصور

بنگلورو۔31؍مئی(ایس او نیوز /عبدالحلیم منصور) ریاست کے عوام کو تازہ آم آن لائن کے ذریعہ ہی خریدنے کا موقع ریاستی حکومت کی طرف سے پہلی بار مہیا کرایا گیاہے، یہ بات آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ شہر کے لال باغ میں آم اور پھنس میلا کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمدہ اور معیاری آم آن لائن ہی خریدنے کیلئے محکمۂ باغبانی کی طرف سے انتظام کیاگیا ہے۔عوام اپنی مطلوبہ قسم کا آم آن لائن پورٹیل سے ہی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے طویل ایام کے بعد کرناٹک اور آس پاس کی ریاستوں میں اچھی بارش کے آثار نمایاں ہیں۔اس بار آم کی فصل کواطمینان بخش قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ایسی فصل سے کاشتکار طبقے کو فائدے کی توقع ہے۔ ریاست کے کولار ، بلگام ، ٹمکور اور شمالی کرناٹک کے بیشتر اضلاع میں آم کی بیس سے زائد اقدام پر مشتمل فصلیں اگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آموں میں آلفونسو آم کی کافی زیادہ مانگ ہے۔ کرناٹک کے بیشتر حصوں میں یہ آم اگایا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ یوروپی اور امریکی ممالک کو یکسپورٹ ہوتاہے۔ 


Share: